Committees کمیٹیاں

Education Committee

شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کا قیام تقریبا نصف صدی قبل سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں عمل میں آیا، جسے حیدرآباد کی سطح پر رجسٹر کروانے کے ساتھ ہی حیدرآباد میں موجود شیرازی برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مختلف ادوار میں مختلف کابینہ کے تحت ایک طویل عرصہ تک شیرازی برادری کیلئے خدمات سر انجام دی جاتی رہیں، وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ سوسائٹی سے متعلقہ افراد کی کراچی و دیگر شہروں میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ سے سوسائٹی کی سرگرمیاں ماند ہوتی چلی گئیں، کراچی میں بھی ان حضرات نے طویل عرصہ تک اس نام کے تحت شیرازی برادری کےلئے سرگرمیاں جاری رکھیں اور مختلف مزید پڑھیے

The Shirazi Welfare Society was established nearly half a century ago in Hyderabad, the second-largest city in Sindh. After being registered at the Hyderabad level, the society actively served the Shirazi community for an extended period under various cabinets, focusing on their welfare and development. However, as time passed, many associated members relocated to Karachi and other cities, leading to a decline in the society’s activities. Read more…..

اس بےچینی کے حل کے لئے ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ان تمام سوالات کے جوابات لئے شیرازی برادری کے کسی بزرگ کی خدمات حاصل کی جائیں کہ جن کو ہمارے شیرازی ہونے کی مکمل معلومات ہوں، اس حوالے سے جو نام ہمارے ذہن میں آیاوہ جناب حافظ الہی بخش کے سب سے چھوٹے صاحبزادے جناب حاجی محمد رمضان صاحب کا آیا۔ اس لئے ہم نے ان سے شیرازی ہونے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، جو آپ تمام شیرازی افراد کی خدمت میں پیش ہیں۔

ہماری برادری کے لوگ شیرازی نام عرصئہ دراز سے اپنے ساتھ لکھتے اور لکھواتے آئے ہیں، یہ نام تیس چالیس سال پرانا نہیں ہماری معلومات کے مطابق ملتان میں نظام الدین شیرازی مرحوم جو کہ کراچی میں راشد ملتانی اور اعجاز ملتانی کے والد تھےوہ اپنے نام کے ساتھ شیرازی لکھواتے تھےاور انکے والد یعنی راشد ملتانی کے دادا جن کا نام گل حسن شیرازی تھاجو 1968میں انتقال فرماگئے تھے ان کی قبر پربھی انکا نام یہی لکھا ہوا ہےجبکہ انکی عمر 82برس تھی تو یہ شیرازی نام ظاہر ہے کہ انکے والدین نے بھی لکھا ہوگا۔ بندوق والی گلی جو کہ دہلی میں واقع ہےجہاں ہماری شیرازی برادری کے بزرگوں نے رہائش اختیار کی اور اس محلے میں حیدرآباد سندھ کے ممتاز صنعت کار حاجی محمد یامین شیرازی کی پیدائش ہوئی جن کی دکان سرے گھاٹ پر وی آئی چپل کے نام سے ہے۔ حاجی محمد یامین شیرازی کے والدین بھی اسی شہر شیراز سے نسبت رکھتے تھے۔ مزید پڑھیے

Why Are We Called shirazi? What Is Our Connection to Shiraz?
If We Were Born in Pakistan, Why Do We Still Identify as shirazi?

These questions often trouble those who use “shirazi” as part of their name.

To address this curiosity, we decided to seek answers from an elder of the shirazi community—someone with complete knowledge of our shirazi heritage. The name that came to our mind was Haji Muhammad Ramzan, the youngest son of Hafiz Ilahi Bakhsh. We approached him for information about our shirazi lineage, and here, we present these insights for the entire shirazi community. Read more…

میسیج صدر شیرازی ویلفیئر سوسائٹی

جناب وقار سلیمان صاحب

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ہمیشہ شیرازی کمیونٹی کے بہترین مفاد میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہماری تمام سرگرمیاں ہماری سوسائٹی کے پہلے سے طے شدہ مقاصد کے مطابق ہوں۔
ہم تمام کھیڑوں دہلی، جے پور، اجمیر، گاؤ، بیکانیر اور دیگر کو بغیر کسی امتیاز کے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ تمام ممبران ہمارے وژن کے مطابق اپنی سرگرمیوں پر توجہ دیں گے اور ہماری تمام کوششیں خوشگوار انداز میں اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ، ہماری کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر مرکوز رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمارا حامی و ناصر ہو

I assure you all that I will always try to work in the best interest of the shirazi community.

I will make sure that all our activities are according to the predetermined objectives of our Society.

We will provide our services to all khairon Delhi, Jaipur, Ajmair, Gaoo, Bekanair and others without any discriminately.

I hope that all members will focus their activities as per our vision and all our endeavors will carried out in a cordial manner and with a professional approach, focused upon welfare and well-being of our community.

May Allah be always our helper.


Bano Qabil Videos and Pictures بنو قابل پروگرام کی وڈیوز اور تصاویر

محترم جناب حافظ ذیشان صاح بنو قابل پروگرام کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے


صدر شیرازی ویلفیئر سوسائٹی، بنو قابل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ انہوں نے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی سے رابطہ کرتے ہوئے ، شیرازی افراد کو اس پروگرام میں بھرپور شرکت کا موقع فراہم کیا۔


بنو قابل پروگرام منعقدہ بمقام ریلوے گراونڈ کراچی