الحمدللہ شیرازی ویلفیئر سوسائٹی شیرازی برادری کے تمام کھیڑوں پر مشتمل شیرازی برادری کی واحد نمائندہ جماعت ہے
الحمدللہ شیرازی برادری ہزاروں افراد پر مشتمل ایک بڑی برادری ہے مگر محض متحد نہ ہونے کی بنا پر بہت سارے مسائل کا شکار ہے جبکہ شیرازی برادری ایسے تعلیم یافتہ باشعور افراد پر مشتمل ہے جس میں ڈاکٹرز، انجینیئرز، سرکاری افسران، میڈیا فیلڈ کے افراد، جدید ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے افراد، بہت بڑی تعداد میں کاروباری اور مخیر افراد موجود ہیں جو یہ احساس ضرور رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیت اور حیثیت کے مطابق برادری کے لیے کچھ نہ کچھ کریں لیکن کوئی بہتر اور با اعتماد پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ برادری میں ایک ایسا پلیٹ فارم ضرور ہونا چاہیے جو تمام کھیڑوں کی نمائندگی کرتے ہوئے برادری کے فلاح و بہبود، ترقی، صحت اور تعلیم جیسے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو، شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم کو فعال کیا گیا ہے۔
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ماہ رمضان سے چند روز قبل اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے شیرازی برادری کے چند افراد پر مشتمل ایک 'شیرازی ویلفیئر کمیٹی' تشکیل دی گئی تھی جس کے تحت جناب محمد وقار سلیمان شیرازی صاحب کی سربراہی میں ماہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ و فطرہ کی وصولی اور مستحقین میں تقسیم کا کام انجام دیا گیا جس میں برادری کے لوگوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے بھرپور تعاون کیا جس کی تفصیلات زکوٰۃ و فطرہ ادا کرنے والے افراد (ڈونرز) کو جاری کر دی گئی ہیں کہ کتنی رقم زکوۃ و فطرے کی مد میں حاصل ہوئی، کتنی تقسیم کی گئی اور کتنی فیملیز پر تقسیم کی گئی ( مستحق فیملیز کے نام واضح نہیں کیے گئے)۔
حال ہی میں ھماری ایک اور ذیلی کمیٹی
شیرازی میڈیکل ایڈ کمیٹی نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں ایک بچے کی بیماری میں مدد کی اپیل پر ان سے رابطہ کر کے موجود وسائل کے مطابق ان کے ساتھ تعاون کیا اور کمیٹی کے انچارج محمد فیضان عبدالرؤف نے جناح اسپتال جا کر ذاتی طور پر ان سے ملاقات کی اور جناب محمد نعمان عبدالرؤف کی وساطت سے اس فیملی سے رابطے میں رہے۔
شیرازی ویلفئر سوسائٹی کے نظم وضبط کو سنبھالنے کے لئے فی الحال ایک نگراں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ھے جو تمام بنیادی معاملات, کاغذی کام، آفس اور ممبر سازی کے کام کو مکمل کر نے کے بعد برادری کی سطح پر باقاعدہ الیکشن کروائے گی۔
یہ ہماری خوش قسمتی ھے کہ اس بار ہمیں ماضی کے مقابلے میں زیادہ حوصلہ افزائی ملی، خاص طور پر ہمارے وہ لوگ جنہوں نے ماضی میں برادری کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہمارے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کو پھر سے فعال کرنے کے فیصلے پر بہت خوش ھیں اور ہم ان کے تجربے اور مشوروں سے استفادہ حاصل کرتے رہینگے۔
شیرازی برادری کے افراد سے گذارش اور دعوت شمولیت
شیرازی برادری کی ترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا کردار ادا کیجیے ہماری ٹیم کا حصہ بنیں، ہمیں آپ کا ساتھ، تعاون اور حوصلہ افزائی درکار ھے۔
0 Comment