2024, بنو قابل ٹیسٹ پروگرام 03 نومبر

بنو قابل ٹیسٹ پروگرام

کچھ عرصے پہلے بنو قابل کی ٹیم نے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران سے مل کر بنو قابل پروگرام کے حوالے سے بات کی اور اسکی مکمل تفصیلات ہمارے عہدیداران کو فراہم کیں، شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدے داران نے اس پروگرام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے شیرازی برادری کے افراد کے لیے بہت اہم قرار دیا اور اسے شیرازی برادری میں متعارف کرواتے ہوئے برادری کے مختلف گروپس میں وقتاً فوقتاً اس کی تفصیلات فراہم کی گئیں ہماری ایجوکیشن کمیٹی سربراہ جناب حافظ محمد ذیشان صاحب نے شیرازی برادری کے افراد کو ہر ممکنہ حد تک رہنمائی فراہم کی۔

مورخہ 03 نومبر 2024 بروز اتوار کو بنو قابل پروگرام کا ٹیسٹ تھا جس میں بنو قابل کی ٹیم نے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدے داران کو شرکت کی دعوت دی کہ جس میں نائب صدرجناب ساجد صاحب، جنرل سیکریٹری جناب عزیز الرحمٰن صاحب، سربراہ ایجوکیشن کمیٹی جناب محمد ذیشان صاحب اور جناب راشد محمد علی صاحب نے شرکت کی جناب صدر وقار سلیمان صاحب کی عدم دستیابی کی وجہ سے طے کیا گیا کہ نائب صدر محمد ساجد شیرازی صاحب، شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کی نمائندگی کریں گے لیکن دیگر وجوہات کی بنا پر وقت پر شریک نہیں ہو سکنے کی وجہ سے جنرل سیکریٹری شیرازی ویلفیئر سوسائٹی جناب عزیز الرحمٰن صاحب نے نمائندگی کی۔

اس پروگرام میں کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدے دار، جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور ان محترم شخصیات کے علاوہ مایہ ناز سابق کرکٹر 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے وکٹ کیپر معین خان بھی مہمانان گرامی میں شامل تھے۔

ٹیسٹ کے آغاز کے کچھ دیر بعد بنو قابل کی ٹیم نے تمام برادریوں کے شرکاء کی کوششوں سراہا جو انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادا کیں اور گوناگوں مصروفیات کے باوجود اپنی اپنی برادری کے افراد کو رہنمائی فراہم کیں اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

الحمدللہ شیرازی برادری کے طلبہ و طالبات اور دیگر افراد (خواتین و حضرات) کی اس پروگرام میں بھرپور شرکت شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں اور محنت کی عکاسی کرتی ہے۔

بنو قابل کی ٹیم کی جانب سے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جو شیلڈ پیش کی گئی ہے یہ شیلڈ صرف شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کی ٹیم کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری شیرازی برادری کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔

  • Related Posts

    بنوقابل پروگرام -سوالات جوابات جناب حافظ ذیشان صاحب

    بنوقابل پروگرام بنو قابل پروگرام کے حوالے سے ابھی تک کی اپڈیٹ یہ ہے کہ جن افراد نے آن لائن فارم جمع نہیں کرائے تھے وہ اب بھی اپنے آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں اس کے علاوہ جن افراد نے آن لائن فارم جمع کرا دیے تھے مگر ان کے اب تک آن لائن ایڈمٹ کارڈ نہیں آئے، وہ اپنے فارم کا نچلا حصہ جو آپ کو دیا گیا تھا وہ لے کر 3 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ میں پہنچ جائیں وہاں بنو قابل کی ٹیم آپ کو باقاعدہ رہنمائی فراہم کرتے ہوئے ایڈمٹ کارڈ ایشو کروا کر ٹیسٹ میں بیٹھنے کا موقع فراہم کر دے گی۔شکریہ

    Continue reading

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    شیرازی زکوۃ کمیٹی SHIRAZI ZAKAT COMMITTEE

    • 0
    • 64 views
    شیرازی زکوۃ کمیٹی      SHIRAZI ZAKAT COMMITTEE

    شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کا آفیشل چینل فالو کیجیئے اپڈیٹ رہیئے

    • 0
    • 79 views
    شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کا آفیشل چینل فالو کیجیئے اپڈیٹ رہیئے

    کااظہارتحسین SWSبنو قابل اعزازی شیلڈاورصدر

    • 0
    • 50 views
    کااظہارتحسین SWSبنو قابل اعزازی شیلڈاورصدر

    الحمدللہ شیرازی ویلفیئر سوسائٹی شیرازی برادری کے تمام کھیڑوں پر مشتمل شیرازی برادری کی واحد نمائندہ جماعت ہے

    • 0
    • 90 views
    الحمدللہ شیرازی ویلفیئر سوسائٹی شیرازی برادری کے تمام کھیڑوں پر مشتمل شیرازی برادری کی واحد نمائندہ جماعت ہے

    Shirazi Coaching Center شیرازی کوچنگ سینٹر

    • 0
    • 115 views
    Shirazi Coaching Center        شیرازی کوچنگ سینٹر

    Message from President of Shirazi Welfare Society on 14th August 2024

    • 0
    • 228 views
    Message from President of Shirazi Welfare Society on 14th August 2024