Sports Committee اسپورٹس کمیٹی

اسپورٹس کمیٹی کے سربراہ جناب عمیر زین العابدین صاحب ہیں، جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ اچھے اخلاق کی حامل شخصیت ہیں۔ اپنے بہترین اخلاق کی بدولت ہر ایک کو بہت جلد اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں۔ غصہ نام کی کیفیت انہیں چھوکر نہیں گذرتی اگر بالفرض غصہ انہیں چھو بھی لے تو عمیر صاحب بالکل بھی ظاہر نہیں ہونے دیتے ہوئے اپنی بات کو دائرہ اخلاق سے باہر نہیں جانے دیتے یعنی کہا جاسکتا ہے کہ غصے کو قابو کرنا انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
عمیر زین العابدین کی سربراہی میں چند ماہ قبل ہونے والے شیرازی اجمیر اتحاد ٹورنامینٹ میں ان کی سپرویزن میں ٹیم نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی، اس ٹیم کو شیرازی ویلفیئر سوسائٹی نے اسپانسر کیا۔
جناب عمیر صاحب مستقبل قریب میں مختلف اسپورٹس سرگرمیوں کے آغاز پر کام کررہے ہیں۔