ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ محترم جناب حافظ محمدذیشان ولد حافظ عبدالشکور صاحب ہیں،جنکا تعلق گاوں والے کھیڑے سے ہے، انہوں نے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کی ممبر شپ حاصل کرتے ہی برادری میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شیرازی ویلفیئر سوسائٹی کے تحت طلبہ و طالبات کیلئے کوچنگ سینٹر کے قیام کے سلسلے میں رائے دیتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں اور الحمدللہ طلبہ و طالبات کیلئے الگ الگ کوچنگ سینٹر کا بندوبست کردیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ طالبات کیلئے الگ جگہ کے ساتھ ساتھ انکے لئے خواتین ٹیچرز کا ہی بندوبست کیا ہے تاکہ وہ بلا جھجھک اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔
اسکے علاوہ جناب ذیشان صاحب تعلیمی میدان میں مزید پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں