Message from President of Shirazi Welfare Society on 14th August 2024
السلام وعلیکم
الحمدللہ پاکستانی قوم اج اپنا 77واں یوم ازادی منا رہی ہے میں بحیثیت صدر شیرازی ویلفیئر سوسائٹی آپ کو پاکستان کے 77 ویں یوم ازادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں
ان 77 سالوں میں پاکستان ہی نہیں بلکہ مختلف قوموں کی برادری میں بھی نشب و فراز ائے ، شیرازی برادری کے حوالے سے میں اپنی برادری کے ہر کھیڑے کے افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا چاہوں گا کہ الحمدللہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری برادری کو بھی کو با صلاحیت ، با شعور، اعلیٰ تعلیم یافتہ وسائل و نعمتوں سے بھرپور افراد سے نوازا ہے لیکن بدقسمتی سے ہماری برادری کو جس مقام پر ہونا چاہئیے تھا وہ نہیں ہے اسکی بظاہر وجہ برادری کےتمام کھیڑوں کا متحد نہ ہونا نظر آتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم متحد ہو کر برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کریں۔
آئیے پاکستان کے اس یوم ازادی پر ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہمارا تعلق چاہے برادری کے کسی بھی کھیڑے سے ہو ہمیں مل کر برادری کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے اور انشاءاللہ چند سالوں میں قوموں کی برادری میں ایک اہم مقام حاصل کرنا ہے اسی مقصد اور مشن کے تحت شیرازی ویلفیئر سوسائٹی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں آئیے اس کا حصہ بنیں اور کھیڑوں کی عصبیت سے پاک ہو کر برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کریں۔
اب کے برس دعا ہے کہ میری ارض پاک پر
وہ سحر ہو طلوع کہ اجالا دکھائی دے
نفرت فساد جھوٹ غریبی کی قید سے
یہ قوم جاں بلب ہے تو اذن رہائی دے
مایوس ہو رہے ہیں میری نسل نو کے پھول
یا رب کوئی امید کا راستہ دکھائی دے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد
0 Comment