شیرازی ویلفیئر سوسائٹی نے سال 2024 کے ماہ فروری میں اپنی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ہی ابتدا میں ہی فوری طور پر شیرازی ویلفیئر کمیٹی کے نام سےزکوۃ و فطرہ کے حصول کے لئے کمیٹی تشکیل دی کیونکہ چند دنوں بعد ہی ماہ رمضان المبارک کی آمد تھی۔ اپنی اس سرگرمی کیلئے واٹس ایپ اور ہینڈ بلز کو استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل تحریر کے ذریعے شیرازی برادری کے افراد سے رابطہ کیا گیا۔
